الوداعی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے گڑگڑاؤں گا نہیں: شاہدآفریدی

لاہور: ( یو این آئی )پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے الوداعی میچ کے حوالے سے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الوداعی میچ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الوداعی میچ کے سوال پر شاہد آفریدی ایک مرتبہ تنازع کا شکار ہو گئے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد یہ بات زیب نہیں دیتی کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے میچ کا مطالبہ کروں اور مجھے کسی فیئر ویل میچ کی ضرورت نہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میں بورڈ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، عوام نے مجھے بے پناہ محبت دی اور یہی میرے لیے بہت ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ فیئر ویل میچ کے معاملے پر شاہد آفریدی تنازع کا شکار ہوئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی وہ اس معاملے پر سابق عظیم کرکٹر جاوید میانداد کے ساتھ الجھ چکے ہیں۔ چند ماہ قبل کراچی میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے میانداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کہنا ہے کہ آفریدی الوداعی میچ پیسوں کی خاطر مانگ رہے ہیں جس پر آل راؤنڈر نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ سے پیسوں کا مسئلہ رہا ہے اور اب بھی مسئلہ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will not ask pcb for farewell match shahid afridi vows in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply