وجے گوئل نے بیٹیوں کو کھیلوں کی دنیا میں آگے لانے کے لیے ’بیٹی کھلاؤ‘کا نعرہ دیا

نئی دہلی:مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل نے بدھ کو بین الاقوامی یوم خواتین پر ملک کے تمام لوگوں سے اپنی بیٹیوں کو بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو کے ساتھ ساتھ ‘بیٹیکھلاؤ’ کا نعرہ دیتے ہوئے انہیں کھیلوں میں آگے لانے کی اپیل کی ہے۔ گوئل نے یہاں خواتین کے عالمی دن پر منعقد ‘ہندوستان میں خواتین اور کھیل’ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد بدھ کو کہا کہ ملک میں مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہمیں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاو کے ساتھ ساتھ’بیٹی کھلاو ‘پر بھی توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت مختلف کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔ وزیر کھیل نے کہا کہ ریو اولمپکس میں بھی ملک کی دو بیٹیوں ساکشی ملک اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے میڈل جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
گوئل نے ملک کی تمام خواتین کھلاڑیوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ مارچ کے علاوہ ہر عورت کی کامیابی پر خواتین کا یوم خواتین منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرد کھلاڑی کے پیچھے ایک ماں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ اس لئے کھیلوں میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ حکومت کھیلوں میں خواتین کو اولین ترجیح دے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Will constitute committee to look into grievances of women sportspersons vijay goel in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply