جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے تو وکٹ تھوڑا سلو تھا:کے ایل راہل

بنگلور: رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے باز کے ایل راہل نے، جنہیں اوپننگ سے مڈل آرڈر تک کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرنے میں مہارت حاصل ہے،کہا ہے کہ جس وقت آئی پی ایل میں بدھ کے روز ممبئی انڈئینز کے خلاف ان کی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی تو اس وقت وکٹ بہت سلو تھا جبکہ چنا سوامی اسٹیڈیم کی اسی پچ پر دوسرے سیشن میں آسانی سے رنز بن رہے تھے۔واضح رہے کہ راہل کی شاندار ہاف سنچری کے باوجود بنگلور کی ٹیم ممبئی انڈینز سے 6وکٹ سے ہار گئی تھی۔
153کے تعاقب میں اگرچہ15ویں اوور تک میچ پر بنگلور کی گرفت مضبوط دکھائی دے رہی تھی لیکن اس کے کپتان کے خزانے میں کارآمد بولروں کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ممبئی انڈئینز کی ویسٹ انڈیز اور انگلستان کی درآمدات کیرون پولارڈ اور جوز بٹلر نے مرتا کیا نہ کرتا کے مصداق آر پار کی جنگ لڑتے ہوئے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے اور بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کے اوسان خطا کر دیے۔جب تک کوہلی کوئی حکمت عملی وضع کرتے یہ دونوں غیر ملکی بلے باز ممبئی کی نیا پار لگا چکے تھے۔راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی لیکن کپتان کوہلی اور کرس گیل کی شکل میں افتتاحی جوڑی میدان میں اترتے ہی واپس آگئی۔
جس کے باعث ہمیں بلے بازی کی اپنی حکمت عملی بدلنا پڑی۔ ہم نے وکٹ پر ٹکے رہنے اور پارٹنر شپ دیر تک نبھانے کی حکمت عملی وضع کی۔لیکن بد قسمتی سے اے بی ڈی ولئیر بھی آو¿ٹ ہو گئے۔لیکن پھر بھی ہمیں خوشی تھی کہ ہم نے150کا ہندسہ پار کر لیا تھا۔لیکن دوسرے ہاف میں وکٹ پر رن بنانا اتنا آسان ہو گیا کہ ممبئی کو ہدف چھولینے میں کوئی دقت نہیں آئی۔راہل نے کہا کہ کوہلی اور گیل کے جلد آو¿ٹ ہو جانے سے انہوں نے جلد کریز پر آکر ایک اوپنر کا ہی رول ادا کیا۔گیل سے اوپننگ کرانے کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر راہل نے کہا کہ فی الحال گیل فارم میں آنے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔
تاہم ہم نے ان سے اس لیے اننگز کا آغاز کرایا کیونکہ سب جانتے ہیں کہ گیل وہ بلے باز ہیں اگر چل پڑے تووکٹ اور بولنگ کیسی بھی ہو وہ ٹیم کا اسکور250تک پہنچا سکتے ہیں۔لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ممبئی انڈئینز کے کے پانڈیا نے مین آف دی میچ قرار دیے جانے پر حیرت ظاہر کی اور کہا کہ کسی بولر کو اس قسم کے فارمیٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنا بڑا اعزاز ہے۔کیونکہ عام طور پر اس کرکٹ میں بلے بازہی ایوارڈ کے مستھق قرار دیے جاتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wicket was a bit slower when we batted kl rahul in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply