ویسٹ انڈیز نے انگلستان کو فائنل میں ہرا کر ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی جیت لیا

کولکاتا: ویسٹ انڈیز کے لوگوں کے لیے 3اپریل خوشیوں کی ایسی نوید لے کر آیا کہ کرکٹ کی دنیا میں اس کا نام روشن ہو گیا۔ 3اپریل کو دن میں اگر ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا عالمی کپ جیتا تو رات میں اس کی مردوں کی ٹیم نے اسی قسم کی کرکٹ فارمیٹ کا ورلڈ کپ جیت کر غرب الہند میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں مردوں کے اس فائنل مقابلہ میںماروین سیموئل کی شاندار اور میچ وننگ بلے بازی اور آخری اوور میں لگاتار گیندوں پر چار چھکوں کے ساتھ برتھ ویٹ کی طوفانی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلستان کے جبڑوں سے جیت چھین کر دوسری بار ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی پر قبضہ کر لیا۔156رنز کے ہدف کے تعاقب میں اگرچہ ویسٹ انڈیز پر اس وقت خطرے کے بادل منڈلانا شروع ہو گئے تھے جب محض107مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز اپنے چھ بہترین بلے بازوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔
اور جب آخری اوور میں19رنز کی ضرورت تھی تو اس وقت تو ویسٹ انڈیز شکست کے دہانے پر کھڑی صاف نظر آرہی تھی۔کیونکہ اس اوور کا سامنا تجربہ کار بلے باز ماروین سیموئل نہیں بلکہ ایک غیر معروف اور غیر مستند بلے باز برتھ ویٹ کر رہے تھے۔ لیکن کوئی نہیںجانتا تھا کہ برتھ ویٹ کے ارادے کتنے خطرناک ہیں۔ انہوں نے فاسٹ بولر اسٹوکس اور اننگز کے اس آخری اوور کا خیر مقدم ڈیپ بیک ورڈ اسکوائر لیگ پر چھکا مار کر کیا۔اگلی ہی گیند کو بھی برتھ ویٹ نے چھکے کے لیے لانگ آن باو¿نڈری کی فضائی سیر کرائی تو پورا اسٹیڈیم تالیوںکی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔
اب سات رنز درکار تھے اور چار گیندیں باقی تھیں۔ تمام فیلڈر اسٹوکس کے پاس جمع ہوگئے ۔لیکن یہاں بھی تمام تدنیریں الٹی ہو گئیں اور اس بار برتھ ویٹ نے لانگ آف کے اوپر سے گیند کو باو¿نڈری پار کرا کے انگلستان کے کھلاڑیوں اور بولر کو سر پیٹنے اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو جشن منانے کے لیے میدان میں کود پڑنے کے لیے چاق و چوبند کر دیا۔
چوتھی گیند پر جب جیت کے لیے صرف ایک رن کی ضرورت تھی برتھ ویٹ نے اس گیند کو بھی ڈیپ مڈ وکٹ کے باہر اچھال کر اسٹوکس کو گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھنے پر اور برتھ ویٹ کو خوشی سے فضا میں اچھلنے پر مجبور کر دیا۔برتھ ویٹ صرف10گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے34اور سیموئل 66گیندوں پر 9چوکوں اور دو چھکوںکے ساتھ85رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔
ڈیون بریوو نے 27گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 25رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کے بولرون نے بھی اپنے کپتا ن ڈیرن سیمی کے فیصلہ کو درست ثابت کرتے ہوئے محض111رنز پر اس کے ساتھ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
لیکن ویلی کی14گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے بنے21رنز نے ویسٹ انڈیز کو ڈیڑھ سو کا ہندسہ پار کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔اور ٹیم 9وکٹ پر 155رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی۔جو روٹ36بالوں پر سات چوکوں کی مدد سے 54رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو اور برتھ ویٹ نے تین ، بدری نے دو اور رسل نے ایک وکٹ لی۔سیموئل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wi grab title after brathwaites 4 sixes in a row in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply