ویسٹ انڈیز نے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ورلڈ الیون کو72رنز سے ہرایا

لندن: یہاں لارڈشز کے میدان میں کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو72رنز سے ہرا کر واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سریز جیت لی۔200رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی ٹیم 8ویں اوور میں ہی اس وقت میچ ہار گئی تھی جب اس کی آدھی ٹیم محض45رنز پر سمٹ گئی تھی۔ ٹیم ابھی ہد ف سے میلوں دور تھی کہ آخری امید پریرا بھی 61رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تو صرف یہ دیکھنا باقی رہ گیا تھا کہ مختلف ملکوں کے کرکٹ ستاروں سے آراستہ ورلڈ الیون کتنے رنز کے فرق سے ہارتی ہے۔

ورلڈ لیون کی جانب پریرا37گیندوں پر 7چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے61رنز بنا کر نمایان رہے۔ویسٹ انڈیز نے فاسٹ و اسپن کے ملے جلے اٹیک سے بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کے چار بلے بازوں کو ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ کر کے ورلڈ الیون کی کمر ایسی توڑی کہ پھر وہ پیروں پر کھڑی نہ ہو سکی۔ لیگ اسپنر بدری اور فاسٹ بولر آندرے رسل اپنے پہلے ہی اسپیل میں، جو واحد اور آخری ہی رہ گیا،دو دو وکٹ لینے کے بعدساتھی فاسٹ بولرز ولیم اور اپنے کپتان برتھ ویٹ کو باقی کھلاڑیوں کا جنازہ نکالتے دیکھتے رہے۔ ولیم نے تین اور برتھ ویٹ نے ایک وکٹ کے ساتھ ورلڈ الیون پر شکست کی مہر ثبت کردی۔

ولیم نے تین اور برتھ ویٹ نے ایک وکٹ لی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی کے ذریعہ بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر طوفانی اندا زمیں اننگز کا آغاز کر کے آفریدی کے فیصلہ کو غلط ثابت کر دیا۔ مین آف دی میچ لوئس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا اور لوئس نے پہلے ہی اوور سے اپنے ارادے ظاہر کر دیے اور وہ ایسے جارحانہ موڈ میں نظر آرہے تھے کہ پہلے اوور سے ہی چوکوں چھکوں کی بارش کرتے ہوئے صرف23گیندوں پر اپنی ہاف سنچری مکمل کر لی اور ابھی میچ کی 47گیندیں ہی ہوئی تھیں کہ گیل کے ساتھ مل کر انہوں نے مجموعی اسکور75تک پہنچا دیا۔اس اسکورپر لوئس 26گیندوں پر پانچ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے58رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

اگرچہ اس کے بعد گیل اور فلیچر بھی 100رنز کے مجموعے پر ہی آؤٹ ہو گئے اور ایسا لگنے لگا تھا کہ ورلڈ الیون اب بہت جلد ویسٹ انڈیز کو قابو کر لے گی لیکن ویسٹ انڈیز کے بلے باز ورلڈ الیون کے کسی بولر کو خاطر میںہی نہیں لا رہے تھے۔سموئل نے 22گیندوں پر دو چوکون اور چار چھکوں کے ساتھ43رنز بنائے جبکہ رام دین25گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکون کے ساتھ44اور آندرے رسل 10گیندوں پر3چھکوں کی مدد سے21رنز بنا کر غیر مفتوح رہے ۔ ان دونوں نے19گیندوں پر 47رنز کی غیر مفتوح رفاقت نبھائی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے افغان کھلاڑی راشد خان دو وکٹ لے کر سب سے کامیا ب بولر رہے جبکہ شعیب ملک اور شاہد آفریدی کو ایکایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West indies turn on the power as world xi are outclassed in hurricane relief t20 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply