ہند ویسٹ انڈیز تیسراٹیسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل

گراس آئی لینڈ: ویسٹ انڈیزنے ہندوستان کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کی اپنی پہلی اننگ میں پلٹ کر وار کرتے ہوئے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 107رنبنا لیے۔جس میں کارلوس بریتھویٹ کی ہاف سنچری شامل ہے اور ابھی وہ 53رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ میچ کے دوسرے دن بدھ کو وقفے کے بعد ہندوستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 129.4اوور میں353رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
مہمان ٹیم کو اپنی گیندبازی سے کافی پریشان کرنےوالی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بلے بازی میں بھی اچھی کارکردگی پیش کی اور اوپنر بریتھویٹ نے 143گیندوں میں چھ چوکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 53رن بنا لئے۔ان کے ساتھ ڈیرین براوو 18رن بناکر کریز پر ہیں۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کے کھیل میں اپنا صرف ایک وکٹ لیون جانسن کو مشکل سے کھودیاجنہوں نے 23رنوں کا تعاون دیا۔جانسن رن آؤٹ ہوئے۔
بریتھویٹ نے پہلے وکٹ کےلئے جانسن کے ساتھ 59رن اور دوسرے وکٹ کے لئے پھر براوو کےساتھ 48رن کی ساجھے داری کرکے ویسٹ انڈیز کو اطمینان بخش صورت حال میں پہنچا دیا۔ہندوستانی گیند بازوں میں تیز گیند باز بھوونیشور کمار 11رن،محمد سمیع 35رن،اشانت شرما26رن اور آف اسپینر روی چندرن اشون 17رن اور رویندر جڈیجا نے 9رن د دیے لیکن ان میں سے کوئی بولر وکٹ حاصل نہ کر سکا۔
واحد گرنے والی وکٹ جانسن کی تھی جنہیں راہل نے رن آؤٹ کیا۔قبل ازیں ہندوستان نے اشون (118)اور وکٹ کیپر ریدھی مان ساہا(104)کی شاندار اننگز اور ان کے درمیان چھٹے وکٹ کےلئے 213 رن کی شراکت داری کی بدولت کھانے کے وقفے کے بعد 353رنز کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West indies reply solidly to indias 353 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply