ہندوستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کے لیے کرس گیل ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل

کنگسٹن: طوفانی بلے باز کرس گیل کو ہندوستان کے خلاف اتوار کو سبینا پارک میں کھیلے جانے والے واحد ٹوئنٹی 20 اور سیریز کے آخری میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ۔ انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 میں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور کے ٹیم کے کھلاڑی گیل ویسٹ انڈیز کے لیے بھی ٹوئنٹی 20 میں سب سے زیادہ کامیاب کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور وہ 35.32 کی اوسط سے 1519 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ اس میچ میں لینڈل شمون کی جگہ لیں گے جو افغانستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے۔ گیل کا اپنے گھریلو میدان پر یہ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ ہوگا۔
انہوں نے آخری بار ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کا فائنل میچ کھیلا تھا جہاں ویسٹ انڈیز کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر چیمپئن بنی تھی۔ ون ڈے اور ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو اس میچ میں آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ کارلوس بریتھ ویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف سلیکٹر کررٹنی براؤن نے کہا ”ہم کرس کا ٹوئنٹی 20 ٹیم میں خیر مقدم کرتے ہیں۔ وہ اس کی فارمیٹ کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں اور ٹاپ آرڈر میں وہ ہمارے لیے اہم ہوں گے“۔ انہوں نے کہا ”گیل کو اس میچ کے ذریعے اپنے گھریلو میدان پر ہندوستانی ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا“۔ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے اب تک چار میچ ہو چکے ہیں جس میں میزبان ٹیم 1-2 سے پیچھے ہے۔ جمعرات کو اس سیریز کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹوئنٹی 20 ٹیم اس طرح ہے:
کارلوس بریتھ ویٹ (کپتان)، سیموئیل بدری، رونس فورڈ بیٹن، کرس گیل، ایوین لیوس، جیسن محمد، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، روومین پاویل، مارلون سیموئلز، جیروم ٹیلر، چاڈوِی والٹن اور کے ولیمز۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West indies recall gayle for one off t20i in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply