ویسٹ انڈیز نے انگلستان کو 10وکٹ سے ہرا کر سریز جیت لی

انٹیگوا:ویسٹ انڈیز نے تین میہچوں کی سریز میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلستان کو دس وکٹ سے شکست فاش دے کر 2-0کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر کے تین میچوں کی سریز عملاً جیت لی۔ نارتھ ساو¿نڈ کے سر ووین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے دوفران اگرچہ اس کے نوجوان فاسٹ بولر الزاری جوزف کی والدہ انتقال کر گئیں لیکن جوزف نے اپنے جذبات اور آنسوو¿ں پر قابو پوتے ہوئے میچ کے تیسرے روز انگلستان کے کپتان جو روٹ اور افتتاحی بلے باز جو ڈینلی کو آو¿ٹ کر کے ٹیم کے لیے فتح کی راہ آسان تر کر دی۔
میچ کے دوقران جیسے ہی جوزف کی والدہ کے انتقال کر جانے کی خبر آئی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جوزف کی دلجوئی کی اور جب جوزف بیٹنگ کرنے آئے اور آو¿ٹ ہو کر واپس گئے تو اسٹیڈیم میں موجود تما شائیوں نے سر جھکا کر ان کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ویسٹغ انڈیز کی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جوزف کی وال؛دہ کے لیے یہ مہچ اور سریز جیتنے کا عزم کیا اور انگلستان کو 10وکٹ سے ہرا کر اسے پورا بھی کر دکھایا۔
انگلستان نے پہلی اننگز میں119رنز کے خسارے کے دوسری اننگز شروع کی اور ابھی اسکور88ہی تھا کہ فاسٹ بولروں کیمر روچ اور جوزف نے نصف ٹیم کو پویلین بھیج دیا ۔آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کپتان روٹ کے علاوہ جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے دو میچ وننگ بلے باز جوروٹ ،بیرسٹو اور اسٹوکس بھی شامل تھے۔انگلستان بمشکل تمام 132رنز ہی بنا سکا اور پوری ٹیم آو¿ٹ ہو گئی۔ بٹلر 48گیہندوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ 24رنز بنا کر نمایاں ہے۔
جبکہ ڈینلی نے 17، برنز نے16اور بیرسٹو نے 14رنز بنائے۔ کیمر روچ اور ہولڈر نے چار چار اور جوزف نے دو وکٹ لیے۔ روچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ حتمی اسکور یہ رہا:انگلستان 187(معین علی60، بیرسٹو52اور فوکس 35، روچ 4وکٹ ،گیبریل تین ،جوزف دو اور ہولڈر ایک وکٹ) اور 132۔ویسٹ انڈیز :306( ڈیون برائیو50، برتھ ویٹ 49 ،کیمپ بیل47 ہوپ44اور ڈوروچ 31)ا دوسری اننگز 17(کوئی نقصان نہیں)۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: West indies crush england by 10 wickets to seal series win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment