ہم ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے باعث ہارے: وراٹ کوہلی

ممبئی: (یو این آئی) کیریئر کے 200 ویں ون ڈے میں بہترین سنچری والی اننگز کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہاتھ آئی مایوس کن شکست کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم میں بلے بازوں کومزید 30 سے 40 رن بنانے کی ضرورت تھی۔
ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں چھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وراٹ کے کیریئر کا یہ 200 واں ون ڈے میچ تھا جس میں انہوں نے 121 رن کی اننگز کھیل کر اپنی 31 ویں سنچری بنائی اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ حالانکہ ان کے علاوہ دنیش کارتک کی 37 رنوں کی اننگز ہی دوسری بڑی اننگز رہی۔
وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ میرے لئے اننگز میں سنچری بنانا اطمینان بخش تھا لیکن میچ میں نیوزی لینڈ نے ہماری ٹیم پر دباؤ بنادیا۔ انہوں نے کہا ہمیں کم از کم 300رنز بنانے چاہیے تھے۔ راس ٹیلر اور ٹام لاتھم نے بہترین اننگز کھیلی۔ انہوں نے ہمیں میچ میں برقرار رہنے کا کوئی موقع ہی نہیں دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We were 30 runs short expected better batting show virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply