ہندوستانی کھلاڑیوں نے دکھا دیا کہ وہ کس مٹی کے بنے ہیں: وراٹ

بنگلور: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا سے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 1۔1 کی برابری کرنے کے بعد منگل کو کہا کہ ہم نے یہ ثابت کیا کہ ہم کس مٹی کے بنے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ چوتھے دن ختم کرنے کے بعد وراٹ نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد ہم نے انہیں اسی طرح شکست دی جیسا ہم چاہتے تھے۔ہم اسی طرح اور اسی انداز سے حریف کو پسپا کر کے واپسی کرنا چاہتے تھے اور کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو یہ دکھانا چاہتے تھے کہ ہم کس مٹی کے بنے ہیں۔ہم نے وہ اعتماد اور صلاحیت دکھائی کہ ہم نامساعد حالات میں بھی جیت حاصل کر سکتے ہیں۔یہ ذمہ داری لینے کی بات تھی اور ہمارے کھلاڑیوں نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا۔
وراٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جذبہ، ہمت اور آخر دم تک مزاحمت کرنے کی صلاحیت قابل دید تھی۔شائقین سے ملی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔حریف ٹیم کی دوسری اننگز میں جب زیادہ رنز نہیںبنے توہمیں لگ گیا تھا کہ ہمارے پاس موقع ہے۔ہم جانتے تھے کہ اگر ہم نے ان کے سامنے 150 سے زائد کا ہدف رکھ دیا تو ہمارے پاس موقع ہے۔تاہم پہلی اننگز میں کچھ رنز کا خسارہ ضرور اٹھانا پڑا تھا لیکن پجارا اور رہانے نے بہترین شراکت کی۔ کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس دو بہترین ٹیسٹ بلے باز ہیں جن کی ٹیکنالوجی بے مثال ہے۔
آخر میں ساہا کی اننگز بھی فیصلہ کن رہی اور ایشانت نے بھی پورا جذبہ دکھایا۔ہم انہیں 200 کے ارد گرد کا ہدف دینا چاہتے تھے اور 225 پر تو ہمیں معلوم تھا کہ ایک ہی جیت سکتا ہے۔تاہم ہمارے پاس 187 کی برتری رہی لیکن ہمیں میدان میں اپنا سب کچھ جھونکنا تھا۔ وراٹ نے ساتھ ہی کہا کہ ٹیم اس فارم کو رانچی میں اگلے ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھے گی۔ٹیم یہاں سے واپس مڑ کر نہیں دیکھے گی بلکہ آگے کا سفر طے کرے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We showed intent and belief that we can win from any position virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply