نیوزی لینڈ،جنوبی افریقہ ٹیسٹ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا

ڈربن: (یو این آئی) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ بارش سے متاثر رہا اور قریب ساڑھے تین دن تک ایک بھی گیند نہیں ڈالے جانے کے بعد منگل کو آخری دن گیلے میدان کی وجہ سے اسے ڈر ا قرار دے دیا گیا۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں صرف 100 اوور کا کھیل ہی ممکن ہو سکا۔میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 87.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے تھے۔اس کے بعدکنگس میڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 12 اوور میں دو وکٹ پر 15 رنز بنائے تھے کہ دوسرے دن 58 منٹ کے کھیل کے بعد پھر بارش آن پہنچی۔ اور ایسی آئی کہ پھر باقی دنوں کا کھیل اسی کی نذر ہو گیا ۔
جس وقت بارش نے میچ میں رکاوٹ ڈالی تو کین ولیمسن اور راس ٹیلر دو دو رن بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔اس کے بعد ساڑھے تین دن تک کھیل بارش کی وجہ سے نہیں ہو سکا اور میچ کے آخری دن میدان گیلا ہونے کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We respect player safety concerns du plessis in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply