ٹیم انڈیا نے ہمیں ہر شعبے میں مات دی : ولیمسن

کانپور: (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پیر کو پہلے ٹیسٹ میں ہندستان سے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزبان ٹیم نے کھیل کے ہر شعبہ میں انہیں پچھاڑا۔ ولیمسن نے 197 رن کے بڑے فرق سے میچ گنوانے کے بعد کہا کہ ہم نے اس میچ سے کافی سبق لیا ہے اور کافی کچھ سیکھا ہے۔
لیکن ہندستان نے ہمیں ہر شعبہ میں پچھاڑا۔میچ میں دو سیشن ایسے تھے جب کھیل ہمارے ہاتھوں سے نکل گیا۔ہمیں پہلی اننگز میں ہندستان کو 300 پر روکنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیوک رونچی اور مشیل سیٹنر دونوں نے ہی کمال کا کھیل دکھایا اور خاص طور پر دوسری اننگز میں جب گیند کافی گھماؤ کر رہی تھی انہوں نے بہترین اننگز کھیلی۔بلے اور گیند دونوں سے سیٹنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور رونچی نے بھی ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے بہت اچھا مظاہرہ کیا۔
پہلے ٹیسٹ کی دو اننگز میں پانچ وکٹ اور 32 اور 71 رنز کی اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی مچل سیٹنر نے میچ کو لے کر کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز مشکل تھیں۔دنیا کے بہترین اسپنر اور ریورس سوئنگ دونوں ہی مشکل تھا۔میں نے پہلی بار اتنی گرمی میں ایسی ٹرننگ وکٹ پر کھیلا ہے۔یہ میرے لیے خاص ہے۔یہاں اسپنروں کے لیے کنڈیشن اچھی تھی۔
سیٹنر نے میچ میں 10 وکٹ لینے والے روی چندرن اشون اور جڈیجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہندوستانی اسپنروں نے پورے وقت میچ پر کنٹرول رکھا اور بلے بازوں کو کچھ خاص کرنے نہیں دیا۔ہمیں بھی پچ پر کچھ ایسا ہی کرنا چاہیے تھا۔ہمیں میچ گنوانے کا دکھ ہے لیکن ہم نے اس میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ہم اگلے کچھ دنوں میں واپسی کرنے کی کوشش کریں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We need to apply pressure for longer williamson in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply