دنیا کی نمبر ون ٹیم ہندستان کے خلاف کھیلنا آسان کام نہیں: شکیب الحسن

حیدرآباد: (یو این آئی) بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگرچہ ان کی ٹیم ایک میچ کیلئے ہندستان کے دورے پر آئی ہے لیکن وہ بھی ان کے لئے بڑا چیلنج ثابت ہوگا۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نو سے 13 فروری تک حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔یہ پہلی بار ہے جب بنگلہ دیشی ٹیم ہندستانی زمین پر ٹیسٹ کھیلنے آئی ہے۔
مہمان ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ ان کے لیے یہ میچ کافی مشکل ہو گا۔ مہمان ٹیم کا ہندستان اے کے ساتھ سکندرآباد میں دو روزہ پریکٹس میچ بھی منعقد کیا گیا ہے۔ حسن نے پریکٹس میچ کے موقع پر صحافیوں سے کہا کہ پہلی بار ہندوستان میں ٹیسٹ کھیلنا بہت دلچسپ ہے۔لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ ہندستان اس وقت دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے۔ہمارے لئے یہ مشکل ہوگا لیکن ہم اس چیلنج کا سامنا کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are ready for the challenge shakib al hasan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply