تمام بلے بازوں کو اسٹارک اور ہیزل ووڈ سے ہوشیار اور کاری وار کرناہوگا: مصباح الحق

برسبین:پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اس لئے نیوزی لینڈ سے شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔
بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وڈ سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مشکل ترین چیلنج ہے اور ٹیم کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار ہے مگر کھلاڑی آسٹریلیا سے مقابلے کے لئے موسم سے مانوس ہو گئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کو بھلا کر میدان میں اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیریز میں اصل مقابلہ گیند بازوں کا ہو گا اور برسبین کے ڈے اینڈ نائٹ میچ میں یاسر شاہ کا کردار بھی اہم ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کی کمزوریاں کافی حد تک جان چکے ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں کم تجربہ کار کھلاڑی ہیں، اس بات کا فائدہ اٹھائیں گے۔ ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر مشکلات کا شکار ہے، مجھے، یونس خان، اسد شفیق اور سرفراز احمد کو رنز بنانا ہوں گے اور بلے بازوں کو مچل اسٹارک اور ہیزل وڈ سے ہوشیار رہنا ہو گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: We are determined to bounce back misbah in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply