پاکستانی بیٹنگ کا شعبہ باعث تشویش : وسیم اکرم

میلبورن:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کی بالنگ کے حوالے سے کوئی پریشان نہیں تاہم بیٹنگ کا شعبہ باعث تشویش ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کو ایک انٹرویو میں وسیم اکر م نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی بیٹنگ صف کو انگلینڈ کے بالرز کی سوئنگ بالنگ کے خلاف مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔
تاہم پاکستانی ٹیم نے دورہ انگلینڈ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ٹور میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جہاں اظہرعلی، یونس خان اور اسد شفیق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے۔دوسری جانب محمد عامر، یاسر شاہ اور دیگر بالرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔
وسیم اکرم نے کہا کہ کوئی بھی بلے باز جو بیک فٹ تکنیک سے ناواقف ہوں گے یا عمدہ فٹ ورک کا مظاہرہ نہیں کر یں گے وہ انگلستان کے موسم میں سوئنگ بالنگ کے خلاف پریشانی میں ہوں گے۔
سابق کپتان نے پاکستانی بالرز پر زور دیا کہ وہ اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں بالخصوص ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے گیری بیلنس کو دباو¿ میں رکھیں۔(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wasim akram worried about pakistan batting in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply