جاوید میاں دادکا چیتن شرما کی گیند پر شارجہ میں چھکّا لگانے میں میرا بھی تعاون تھا:وسیم اکرم

نئی دہلی: پاکستان کے تیز گیندباز وسیم اکرم نے ہندوستانی کرکٹر چیتن شرما کی گیند پر جاوید میاں داد کے ذریعہ شارجہ میں مارے گئے چھکّا سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں اب تک کسی کو معلوم نہیں تھا۔

وسیم اکرم نے یہ انکشاف دوبئی میں’سلام کرکٹ‘ نام سے منعقد پروگرام میں کیا جو ہندوستانی نیوز چینل ’آج تک‘ کے ذریعہ کرایا گیا۔شو سلام کرکٹ میں وسیم اکرم نے 1986 میں شارجہ میں کھیلے گئے اس دلچسپ میچ میں جس میں آخری گیند پر چھکّا لگا کر جاوید میاں داد نے پاکستان کو جیت دلائی تھیکہا کہ ”پوری دنیا جانتی ہے کہ شارجہ میں اس دن جاوید میاں داد نے چیتن شرما کی گیند پر چھکّا لگا کر ہندوستان سے جیت چھین لی، لیکن ایک بات شاید کوئی نہیں جانتا۔ اس چھکّا میں میرا بھی بہت اہم تعاون تھا۔“

انھوں نے اس دوران انکشاف کیا کہ ”جاوید میاں داد نے جس بلّے سے چیتن شرما کی گیند پر چھکّا لگایا تھا وہ میرا تھا۔“وسیمکہتے ہیں کہ ”جب اس میچ کو جیتنے کے لیے پاکستان کو آخری گیند پر 4 رنوں کی ضرورت تھی تو میاں داد نے چھکّا مارنے کے لیے میرا بیٹ منگوایا تھا اور ایسا کرنے میں وہ کامیاب ہو گئے۔

اپنے بلّے سے متعلق وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ”میرا وہ بلّا بہت خاص تھا اور کافی بڑھا بھی تھا۔ میاں داد نے میرے جس بلّے سے چھکّا مارا تھا اس کی اب تک چار بار نیلامی بھی ہو چکی ہے۔“جب وسیم اکرم نے میاں داد کے چھکّا اور اپنے بلّے سے متعلق انکشاف کیا تو اس وقت ہندوستان کے مشہور و معروف کرکٹر کھلاڑی سنیل گواسکر بھی وہاں موجود تھے۔

انھوں نے 1986 کے اس لمحہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ”چیتن آخری گیند یارکر ڈالنا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا کر نہیں پائے اور گیند یارکر کی جگہ ف±ل ٹاس چلا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میاں داد نے چھکّا مار دیا۔“واضح رہے کہ 1986 میں ’آسٹریلیشیا‘ کپ کے فائنل مقابلہ میں ہندوسان اور پاکستان آمنے سامنے تھے۔ پاکستان کو آخری گیند پر 4رنوں کی ضرورت تھی اور میاں داد نے چیتن شرما کی گیند پر 6 رن بنا ڈالے تھے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہندوستان کو پہلی بار شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wasim akram talk about javed miandad last ball six and austral asia cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply