تیسرے روز بھی سورج کی آنکھ مچولی میں اظہر علی کی ڈبل ، سہیل خان و خواجہ کی ہاف اور وارنر کی سنچری

ملبورن: باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے روز جس طرح پاکستان کے افتتاحی بلے بازاظہر علی اور سہیل خان نے علی التریب ڈبل اور ہاف سنچریبنا کر آسٹریلیائی بولروں اور فیلڈروں کو بیزار کیا اسی طرح آسٹریلیائی افتتاحی بلے بازڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ سے بالترتیب سنچری اور ہاف سنچری بنا کر تیسرے روز کا مکھیل ختم ہونے تک پاکستانی بولروں کا ناک میںدم کیے رکھا۔چوتھے روز پچ نے ایسا بولر مخالف رویہ اختیا رکیا کہ دن بھر کے کھیل میں دونوں ٹیموں نے محض 5وکٹ کے نقصان پر 411رنز بنا ڈالے۔
جس میں آسٹریلیا کے دو وکٹ پر278اور باقی دو وکٹ پر133رنز پاکستان کے ہیں۔جس وقت کپتان مصباح االحق نے 443رنز 9وکٹ پر پاکستان کی اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت تک اظہر ایک کیلڈر سال میں دو بار ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر چکے تھے۔اگر مصباح الحق نے اظہر علی کو 208رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کی ہوتی تو اظہر علی ملبورن میں کسی مہمان ٹیم کے کھلاڑی کی طرف سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کےا ووین رچرڈز کا32سالہ ریکارڈ توڑ سکتے تھے۔سہیل خان نے نہایت جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ناتھن لیون کی گیندوں کی بری درگت بناتے ہوئے چار زبردست چھکے لگائے۔
سہیل خان نے6چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 65گیندوں پر 65رنز ہی بنائے۔ جبکہ اظہر علی نے ناقابل شکست205رنز کی اننگز میں 364گیندیں کھیلیں اور چار کم دو درجن چوکے لگائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہزل ووڈ اور برڈ نے تین تین وکٹ لیے جبکہ اسٹارک اور لیون کو ایک وکٹ ملی۔جواب میں آسٹریلیانے محض دو وکٹ کے نقصان پر 278رنز بنلیے ۔
اس منھ توڑ جواب میں ڈیوڈ وارنر کی کم و بیش ایک سال بعد بننے والی سنچری اور عثمان خواجہ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 198رنز کی پارٹنر شپ کا خاص عمل دخل رہا۔وارنر نے 143گیندوں کا سامنا کیا اور 17چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ144رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ152گیندوں پر13چوکوں کی مدد سے 95رنز بنا کر ابھی کریز پر موجود ہیں۔یاسر شاہ نے افتتاحی بلے باز رینشا کو 10رنز پر اور ورنرکو 144رنز پر وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Warner khawaja lead strong aus reply in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply