سڈنی میں اسمتھ تو کینبرا میں وارنر طوفان میں کیوی ٹیم بہہ گئی، آسٹریلیا کا اگلا ہدف کلین سوئپ

کینبرا: (یو این آئی) افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر (119) کی طوفانی سنچری اور کپتان اسٹیون اسمتھ (72)، مشیل مارش (ناٹ آؤٹ 76) اور ٹریوس ہیڈ (57) کی نصف سنچریوں سے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں منگل کو 116 رنز سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں 2۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 378 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد نیوزی لینڈ کی اننگز 47.2 اوور میں 262 رن پر تمام کر دی۔ چیپل،ہیڈلی سیریز کے لئے آسٹریلیا نے پہلا میچ کپتان اسٹیون اسمتھ کی 164 رنز کی اننگز کی بدولت 68 رنز سے جیتا اور اب دوسرا میچ وارنر کی 119 رنز کی اننگز کے دم پر جیت لیا۔وارنر نے 115 گیندوں کی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔وارنر کی ون ڈے میں یہ 10 ویں سنچری تھی۔
آسٹریلوی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کو اپنی بیٹنگ کی دھن پرایسا رقص کرایا کہ اننگز کا اسکور378تک پہنچ گیا۔آسٹریلیا کی اننگز میں 31 چوکے اور 12 چھکے لگے۔ وارنر نے 115 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان اسمتھ نے 76 گیندوں پر 72 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ مارش نے محض 40 گیندوں پر 76 رنز میں دو چوکے اور سات چھکے اڑائے۔ہیڈ نے 32 گیندوں پر 57 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔وارنر نے آرون فنچ (19) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 68 رن اور کپتان اسمتھ کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 23.5 اوور میں 145 رن کی شراکت کی۔ہیڈ اور مارش نے چوتھے وکٹ کے لئے صرف 6.5 اوور میں 71 رن بنا ڈالے۔مارش نے اننگز کی آخری اوور میں میٹ ہنری کی مسلسل گیندوں پر تین چھکے لگائے۔ آسٹریلیا نے آخری 10 اوور میں 126 رنز جوڑے اور اوول میدان پر دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا۔وارنر نے سال کی اپنی چھٹی ون ڈے سنچری لگائی۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کا خاصا برا حال ہوا۔
صرف مشیل سیٹنر نے ہی کچھ اچھی بولنگ کی اور 10 اوور میں 47 رنز دے کر ایک وکٹ لیا۔میٹ ہنری نے 10 اوور میں 91 رن، ٹرینٹ بولٹ نے 10 اوور میں 80 رن اور کولن ڈی گریڈکوم نے نو اوور میں 74 رن لٹائے جبکہ ٹم ساؤتھی نے 10 اوور میں 63 رن پر دو وکٹ لئے۔ آسٹریلیا کے بڑے اسکور کے دباؤ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز اننگز شروع ہونے سے پہلے ہی حوصلہ ہار بیٹھے۔صرف کپتان کین ولیمسن اور جیمز نیشام نے جدوجہد کرتے ہوئے 81 اور 74 رنز کی اننگز کھیلی۔ولیمسن نے 80 گیندوں پر 81 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ نیشام نے 83 گیندوں پر 74 رنز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 125 رن کی شراکت کی۔
..اوپنر مارٹن گپٹل نے 33 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ ایک وقت 31 ویں اوور تک دو وکٹ پر 177 رنز بنا کر اچھی پوزیشن میں تھا لیکن نیشام کے آؤٹ ہونے کے بعد کیوی اننگز لڑکھڑاتی گئی اور 262 رن پر سمٹ گئی۔ پیٹ کمنز نے 10 اوور میں 41 رن پر چار وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔کمنز نے گپٹل اور ولیمسن کے قیمتی وکٹ لئے۔مشیل اسٹارک نے 52 رن پر دو وکٹ، جوش ہیزل وڈ نے 42 رن پر دو وکٹ اور جیمز فاکنر نے 69 رن پر دو وکٹ لئے۔وارنر کو ان کی سنچری کے لیے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Warner and marsh blindside new zealand in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply