ویلز اور انگلستان یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں داخل

پیرس: ویلز روس کو 3-0سے شکست دے کر اور انگلستان سلو واکیہ سے بغیر گول کے ڈرا کھیل کر یورو2016 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ ویلز گروپ بی میں6پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ انگلستان پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ اگرچہ روس کو 0-3سے شکست ملنے کے باعث یہ کہا جاسکتا ہے میچ یکطرفہ رہا ہوگا لیکن ایسا نہیں تھا اور اسٹیڈیم میں موجود فٹبال شوقینوں اور ان دونوں ٹیموں کے پرستاروں اور ٹی وی پر میچ سے لطف اندوز ہو رہے ناظرین کو ذرا بھی بوریت کا احسا نہیں ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹوٹل فٹبال کھیلتی دکھائی دے رہی تھیں۔
اگر ویلز کے کھلاڑی ہار جیت کا فرق بڑھانے کی کوش میں لگے تھے تو روس کے کھلاڑی اس فرق کو کم کرنے کے لیے ویلز کے دفاع کو بار بار پر منتشر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کی حفاظت کے لیے تیزی سے اپنی ڈی میں واپس پہنچنے کے لیے دوڑتے نظر آتے تھے۔ ویلز کی جانب سے آرون رامسی،نیل ٹیلر اور گاریتھ بیل نے گول کر کے روس پر شکست کی مہر ثبت کر دی۔اس جیت کے ساتھ ہی ویلز نے پری کوارٹر فائنل میں شاندار طریقہ سے داخل ہو کر اپنے ان نقادوں کی زبان بند کر دی جو اسے ایک کمزور ٹیم سمجھ رہے تھے۔
انگلستان اور سلوواکیہ کے درمیان ڈرا میچ میں انگلستان کے منیجر رائے ہوجسن کی چھ کھلاڑیوں کی تبدیلی کی حکمت عملی غیر موثر ثابت ہوئی اور وہ یہ جوا میچ ڈرا کی شکل میں ہار گئے۔ علاوہ ازیں ان کی اس اسکیم کے باعث انگلستان پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے باوجود ایسی پوزیشن میں آنے سے خود کو نہیںبچا پایا جہاں کوارٹر فائل میں پہنچنے کے بعد اس کو میزبان فرانس اور یہاں جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل میں جرمنی کا سامنا کرنے سے بچایا جا سکتا۔ان تبدیلیوں کی وجہ سے ٹیم میں وینے رونی اور کیل واکر تک کو جگہ نہ مل سکی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wales thrash rusia 3 0 to qualify for pre quarter final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply