زخمی پاکستان فاسٹ باؤلر ریاض وہاب چیمپئنز ٹرافی سے باہر

برمنگھم: پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض ٹخنوں کی چوٹ کی وجہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں بتایا کہ وہاب ٹخنوں کی چوٹ کی وجہ چیمپئنز ٹرافی کے باقی میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ وہاب کو اتوار کو ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہاب اپنا اوور پورا نہیں کر سکے تھے۔ انہوں نے 8.4 اوور میں 87 رن دیئے تھے۔بورڈ نے بتایا کہ میچ کے بعد تیز گیند باز کی چوٹ کا اسکین کیا گیا ہے جس میں ان کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
وہاب نے اس سال چار بین الاقوامی یک روزہ میچ کھیلے ہیں جس میں وہ 260 رن دیکر صرف دو ہی وکٹ لے پائے تھے۔پی سی بی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے تکنیکی کمیٹی سے وہاب کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ پی سی بی کو اگر آئی سی سی سے اس کی اجازت مل جاتی ہے تو ٹیم میں تیز گیند باز جنید خان یا آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیا جاسکتا ہے۔پاکستان کو بارش سے متاثرہ اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کے ہاتھوں 124 رن کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ اب جنوبی افریقہ سے ہوگا جو اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دے چکی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wahab ruled out of champions trophy with ankle injury in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply