برف پوش میدان پر ہوئے کرکٹ میچ میں آفریدی کی ٹیم نے سہواگ الیون کو6وکٹ سے ہرایا

سوئس آلپ: برف پوش سوئس ایلپ میں کھیل گئے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں شاہد آفریدی کی رائلز الیون نے وریندرسہواگ کی ڈائمنڈ الیون کو 6وکٹ سے شکست دے دی۔ سطح سمندر سے6000فٹ اونچائی کے مقام سینٹ مورز میں منجمد کردینے والے منفی5ڈگری سیلشئیس کے درجہ حرارت میں ہوئے اس میچ میں ڈائمنڈ الیون نے مقررہ20اووروں میں 9وکٹ پر164رنز بنائے۔
165کے ہدف کو شاہدآفریدی کی ٹیم نے وریندر سہواگ کی 62رنز کی طوفانی اننگز کو اکارت کر تے ہوئے انگلستان کے سابق بلے باز اویس شاہ کی74رنز کی شاندار اننگز کی مدد سے15.4اووروں میں ہی پورا کر لیا۔ ٹی وی پر براہ راست دکھائے جانے والے اس میچ میں ڈائمنڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔لیکن تلک رتنے دلشان ،مہلا جے وردھنے اور مائیکل ہسی نے بالترتیب 8،7اور ایک رن پر ہی آؤٹ ہو کر ٹیم کا بڑا مایوس کن آغاز دیا ۔
لیکن سہواگ نے اپنانیچرل گیم کھیلتے ہوئے ایک کہتان کا کردار بڑی خوبصورتی سے نبھایا اور تابڑ توڑحملے 200اسٹرائیک ریٹ سے31گیندوںپر62رنز بنا کر ٹیم کو عزت بچانے والا 164کا سکور دیا۔ سہواگ نے 4چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔آسٹریلیا کے اینڈریو سائمنڈز نے سہواگ کابخوبی ساتھ دیا اور 30گیندوںپر 40رنز بنائے۔
رائلزکی طرف سے عبد الرزاق نے اپنے کوٹے کے 4اووروں میں 18رنز کے عوض4وکٹ لیے۔ اویس شاہ کی 74رنزکی اننگز کے ساتھ ساتھ گریم اسمتھ نے 23اور جیک کیلس نے36رنز بنا کر مطلوبہ ہدف 4وکٹ کے نقصان پرہی پورا کر لیا۔

Title: virender sehwags 50 in vain as shahid afridis side wins swiss t20 contest | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply