سہواگ نے ایشانت کا کنگز الیون پنجاب میں ’برج خلیفہ‘ کہہ کر خیرمقدم کیا

نئی دہلی: اپنے منفرد انداز میںتبصروں کے لئے مشہور ہندوستانی اوپنر اور کنگز الیون پنجاب کے چیف کوچ وریندر سہواگ نے ایشانت کا ٹیم میں استقبال اپنے ہی انداز میں کرتے ہوئے انہیں برج خلیفہ کہا۔
سہواگ نے ایشانت کی ایک تصویر ٹویٹ کی اور لکھا ”خیر مقدم کرتا ہوں بالوں والے اور تھوڑے بکھرے ہوئے برج خلیفہ ایشانت شرما کا کنگز الیون پنجاب کے کنبے میں۔
براہ مہربانی ان کا خیرمقدم کریں جہاں بھی آپ ہوں، ایسے ہی منہ بناتے ہوئے“۔ اس کے جواب میں ایشانت نے ٹویٹ کیا ”شکریہ پاجی۔ آپ کو کل پریکٹس سیشن میں مجھے دیکھ کر ٹھیک ایسے ہی منہ بنانا ہوگا۔ سہواگ نے جواب میں کہا ”یہی تو فرق ہے برج خلیفہ جی کہ ہمیں ویسے ایکسپریشن بنانے ہوں گے۔ آپ کے جیسے ایکسپریشن بنانا ہی اپنے آپ میں پریکٹس سیشن ہے“۔
قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 10 کی نیلامی میں دہلی کے تیز گیند باز کو ایشانت کو جب کسی نے نہیں خریدا اور نہ ہی ان کی بولی گائی گئی تو کنگز الیون پنجاب نے زخمی اوپنر مرلی وجے کی جگہ انہیں خرید لیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virender sehwag welcomes burj khalifa ishant sharma in kings xi punjab team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply