شارجہ میں شاہد آفریدی نے سہواگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی

شارجہ: یہاں نئی ٹی 10لیگ کرکٹ شبینہ ٹورنامنٹ کی پہلی شب کے میچ میں شاہد آفریدی نے وریندر سہواگ کو آؤٹ کر کے اس ٹورنامنٹ میںاپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ یوں تو دونوں ہی کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے دیکھنے کے دور دور تک کوئی امکانات نہیں تھے۔
لیکن شارجہ میں کھیلے جانے مختصر ترین اووروں کے میچوں کے ا س شبینہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مراٹھا عربئین اور پختون کے درمیان میچ میں یہ دونوں آمنے سامنے تھے کیونکہ مراٹھا کی قیادت سہواگ اور پختون کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے تھے۔آفریدی اس میچ کے اسٹار بنے کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرککر کے مراٹھا الیون کی دوڑ پر بریک لگایا اور اسے ہدف سے 25رنز پہلے ہی روک دیا۔آفریدی نے کوٹے کے دو اووروں میں19رنز دے کر تین وکٹ لیے۔122رنزکے تعاقب میں چار اووروں میں2وکٹ کے نقصان پر مراٹھا نے46رنز بنا کر پوزیشن مضبوط کی ہی تھی کہ آفریدی نے اٹیک پر آکر بساط ہی پلٹ دی ۔
انہوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر جنوبی افریقہ کے ریلی روزو کو اور پھر ویسٹ انڈیز کے ڈیوان بریوو اور پھر سہواگ کو آؤٹ کر کے مراٹھا کو پٹری سے اتار دیا۔اور مراٹھا مقررہ دس اووروںمیں97رنز ہی بنا سکی۔اس سے قبل فخر زماں کے22بالوں پر45اور لیام ڈاسن کے 23گیندوں پر44رنز کی بدولت پختون چار وکٹ پر 121رنز بنانے میںکامیاب ہوگئی تھی۔

Title: virender sehwag becomes shahid afridis hat trick victim in t10 league match | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply