وراٹ کوہلی نے 10واں ٹیسٹ میچ جیت کر گواسکر، پٹودی اور دراوڑ کو پیچھے چھوڑا

اندور:نوجوان کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے کلین سویپ کرکے سنیل گواسکر، نواب پٹودی اور راہل دراوڑ جیسے ملک کے عظیم کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ وراٹ نے اپنی کپتانی میں 17 ٹسٹ میچوں میں 10 میچ جیت لئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ گواسکر، پٹودی اور دراوڑ سے آگے نکل گئے ہیں۔وراٹ کی یہ مسلسل چوتھی سیریز جیت ہے۔
انہوں نے سری لنکا میں ملک کو 22 سال کے وقفے کے بعد گذشتہ برس 2۔1 سے جیت دلائی، پھر جنوبی افریقہ کو گھریلو سیریز میں 3۔0 سے شکست دی اور نیوزی لینڈ سیریز سے پہلے ویسٹ انڈیز میں جاکر چار ٹسٹ میچوں کی سیریز 2۔0 سے جیت لی۔ وراٹ نے اب تک 17 ٹسٹ میچوں میں 10 میچ جیتے ہیں، دو ہارے ہیں اور پانچ ڈرا کھیلے ہیں۔ دراوڑ نے 25 ٹسٹ میچوں میں آٹھ جیت، نواب پٹودی نے 40 ٹسٹ میچوں میں نو جیت اور گواسکر نے 47 ٹسٹ میچوں میں نو کامیابی حاصل کی تھی۔ وراٹ ملک کے کامیاب کپتانوں میں اب چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ان سے آگے محمد اظہر الدین (14 جیت)، سوربھ گنگولی (21 جیت) اور مہندر سنگھ دھونی (27 جیت) ہیں۔ اس سیریز کے تین میچوں میں کپتانی کرنے کے ساتھ ہی وراٹ وجے ہزارے (14 ٹیسٹ)، لالہ امرناتھ (15 ٹیسٹ) اور اجیت واڈیکر (16 ٹیسٹ) سے آگے نکلتے ہوئے سب سے زیادہ ٹسٹ میچوں میں کپتانی کے معاملے میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli surpasses dravid equals gavaskar and pataudi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply