آخر کار کوہلی کی سنچری سے سریز میں ٹیم انڈیا کی امیدیں جا گ ہی گئیں

نوٹنگھم: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ،جنہیں بلا شبہ رن مشین کہا جا سکتا ہے،انگلستان کے خلاف رواں ٹیسٹ سریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی عمدہ بلے بازی سے کبھی سنچری اور کبھی ہاف سنچری بنا کر ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہنے کے بعد آخر کار تیسرے ٹیسٹ میچ میں یہی کوشش کرتے ہوئے دوسری اننگز میں شاندار سنچری بنا کر ٹیم انڈیا کو میچ اور سریز میں واپس لانے میں کامیاب ہو ہی گئے۔واضح ہو کہ وہ پہلی اننگز میں محض تین رنز کے فرق سے سنچری بنانے سے چوک گئے تھے۔

ٹرینٹ برج میں کوہلی نے 103رنز کی اننگز کھیلی اور ہندوستان سات وکٹ پر352رنز پر اننگز ڈکلئیر کر کے انگلستان کو دو روز کے کھیل میں 521 رنزکا ناقابل رسائی ہدف دینے میں کامیاب ہو گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی اننگز میں زیادہ سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ پورا کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جو ا س نے2003میں سینٹ جان اینٹی گوا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف418رنز کا ہدف پار کر کے بنایا تھا۔

کوہلی کو بیرون ملک کھیلی جانے والی کسی بھی ٹیسٹ سریز کے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں3بار سنچری اور ہاف سنچری یا دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے جوہنسبرگ میں پہلی اننگز میں 119اور دوسری میں96، ایڈیلیڈ میں 115اور141اور نوٹنگھم میں 97اور103رنز بنائے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli scores yet another century outside india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply