وراٹ کوہلی نے24ویں ٹیسٹ سنچری بنائی

راجکوٹ: ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی نے لیگ اسپنر دیوندر بشو کی گیند کو شارٹ فائن لیگ باو¿نڈری کی سیر کرا کے اپنے ٹیسٹ کیریر کی 24ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔

بطور کپتان ان کی یہ17ویں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری ٹیسٹ سنچری ہے۔

کوہلی نے اپنی سنچری 183گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے بنائی۔جبکہ ان کے ساتھ پانچویں وکٹ کی رفاقت میں133رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اس وقت بشو کے شکار ہو گئے جب وہ اپنی دوسری ٹیسٹ سنچری سے صرف8رنز دور تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli scores 24th test century in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply