قسمت سے ٹاس انگلینڈ نے اور جیت کی امنگ سے میچ ہم نے جیتا

موہالی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آٹھ وکٹوں سے جیتنے کے بعد منگل کو کہا کہ انہیں تب بڑی حیرانی ہوئی تھی جب انگلینڈ نے ٹاس جیت کا جشن منایا تھا۔ وراٹ نے چوتھے دن ہی میچ ختم کرنے کے بعد کہا کہ ہم ٹاس گنوا بیٹھے تھے لیکن ہم نے انہیں 283 پر آؤٹ کیا۔
مجھے تو بڑا تعجب ہوا تھا جب انگلش کھلاڑیوں نے ٹاس جیتنے کے بعد ایسا جشن کیا تھا گویا انہوں نے میچ جیت لیا ہو۔لیکن آپ کو ٹاس جیتنے کے بعد میدان میں اتر کر میچ جیتنا ہوتا ہے۔
ہمیں اسی بات نے اتنا متاثر کیا کہ ہم نے میچ جیت لیا۔ ہندستانی کپتان نے ٹرننگ پچوں کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی پچ زیادہ ٹرن نہیں دے رہی ہے۔ہم نے صرف اچھی کرکٹ کھیلی اور اپنا اعتماد برقرار رکھا۔ہمارا ہر میچ کے ساتھ اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔اس میچ کو بھی دیکھیں تو ہم نے ٹاس گنوانے کے بعد مسلسل شاندار مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli reveals lost toss motivated them to victory at mohali in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply