سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچوں کی سریز کے لیے روہت شرما کپتان مقرر

نئی دہلی: سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی گھریلو سریز کے لیے ریگولر کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دے کر نائب کپتان روہت شرما کو کپتان مقرر کر دیا گیا۔
سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کےلیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔جس مین ممبئی کے ہی اجنکیا رہانے نائب کپتان برقرار ہیں۔ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیے جانے والے تمل ناڈو کے وجے شنکر ہیں ۔جو میڈیم پیسر ہیں۔
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2دسمبر سے نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سریز 10دسمبر سے ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے میچ سے شروع ہو گی۔
ٹیسٹ ٹیم اس طرح ہے:وراٹ کوہلی(کپتان) اجنکیا رہانے (نائب کپتان) مرلی وجے۔ لوکیش راہل، روہت شرما، چتیشور پجارا، شکھر دھون، ردھیمان ساہا۔آر اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد شامی ، امیش یادو، ایشانت شرما اور وجے شنکر۔
ون ڈے میچوں کی ٹیم یہ ہے:روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون، اجنکیا رہانے، شریاس ایر، منیش پاندے،کیدار جادھو، دنیش کارتک، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر) ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یجوندر چاہل، جسپریت بومرابھونیشور کمار اور سدھاتھ کول۔

Title: virat kohli rested for sri lanka odi series rohit sharma to lead | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply