شاستری نے وراٹ کوہلی کا عمران خان سے موازنہ کیا

کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو پاجکستان کے سابق کپتان عمران خان سے موازنہ کیا ہے۔
روی شاستری نے وراٹ کوہلی کی بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سریز میں بہترین قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی کی صلاحیتیں دیکھ کر انہیں ورلڈ کپ جیتنے والے پاکستانی کرکٹ کپتا ن عمران خان کی یاد آگئی۔
انہوں نے کہاکہ وراٹ ابھی کافی کم عمر ہیں لیجکن اس کے باوجود وہ بہترین کپتانوں میں سے ایک ہو گئے ہیں۔ ان میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں اور ان میں وہ خوبیاں ہیں جو اپنے دورکے کپتان عمران خان میں تھیں۔
کوہلی جو ون ڈے انٹرنیشنلز میں نمبر ون بلے باز ہیں ،جنوبی افریقہ کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دو طرفہ ان ڈے سریز میں500رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہو گئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli reminds me of imran khan says shastri in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment