بیٹنگ و باؤلنگ کی عالمی رینکنگ جاری کوہلی، بومراہ پہلی اور روہت دوسری پوزیشن پر

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جاری کردہ تازہ عالمی درجہ بندی میںبلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی اور باؤلروں کی فہرست میں جسپریت بومرا نے اپنا پہلا مقام بر قرار رکھا۔

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی 899پوائنٹس کے ساتھ اول پوزیشن پر اور محدود اووروں کے نائب کپتان روہت شرما ٹاپ ٹین کی فہرست میں دوسرے نمبر ہیں۔

ٹاپ ٹین کی فہرست میں جگہ پانے والے چھٹے ہندوستانی کھلاڑی روہت کے ساتھی افتتاحی بلے باز شکھر دھون ہیںجو 8ویں پوزیشن پر ہیں۔

جبکہ بولروں کی فہرست میں بومرا کے علاوہ چائنا مین بولر کلدیپ یادو تیسرے اور یجوندر چاہل پانچویں مقام پر ہیں۔سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی تازہ فہرست میں20ویں مقام پر ہیں۔

روز ٹیلر پاکستان کے خلاف ابوظبی میں دو ون ڈے انٹرنیشنلز میں166رنز بنا کر اپنے کیریر میں محدود اووروں کے بلے بازوں کی فہرست میںپہلی بارتیسرے مقام تک پہنچے ہیں۔

کین ولیمسن اور کینٹن ڈی کوک اگرچہ دو مقام نیچے آگئے ہیں لیکن9ویں اور 10ویں مقام پر رہنے کے باعث ابھی ٹاپ ٹین میں ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli jasprit bumrah remain on top of icc odi rankings in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment