چمپینزٹرافی جیتنے پر وراٹ کوہلی نے پاکستان کو مبارکباد دی

لندن:ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو 180 رن کے بڑے فرق سے ہارنے کے بعد کہا کہ فائنل میں شکست سے دوچار ہونا انتہائی مایوس کن رہا لیکن پاکستانی ٹیم کو اس جیت کا مکمل کریڈٹ جاتا ہے۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا “پاکستان کو فتح کا مکمل کریڈٹ جاتا ہے جس نے ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں شکست دی۔ ہم نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں ہی اچھی کارکردگی نہیں کی۔ بولنگ میں ہم وکٹ نکال سکتے تھے جو ہم نہیں کر سکے۔ پچ پورے میچ کے دوران یکساں تھی لیکن ہمارے بلے بازوں نے وکٹ پر جمے رہنے کاتحمل نہیں دکھایا۔
” ہندوستانی کپتان کو اس بات کا افسوس رہا کہ اس میچ میں سنچری بنانے والے فخرالزمان کا وکٹ انہیں نو بال کی وجہ سے نہیں مل پایا۔ انہوں نے کہا “کئی بار چھوٹی چیزیں آخر میں بڑی ہو جاتی ہیں۔ ہم نے پہلے بھی ایسا دیکھا ہے اور یہاں فائنل میں بھی ایسا ہو ا۔ ” وراٹ نے فاتح پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا “میں پاکستان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کھیلا۔ انہوں نے جس طرح واپسی کی وہ اشارہ کرتا ہے کہ ان میں کتنی قابلیت ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli congratulates pakistan for historic win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply