کمبلے اور وراٹ نے گیری سوبرس کو80ویں سالگرہ کی مبارک باد دی

کنگسٹن:(یو این آئی)ہندستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی اور کوچ انل کمبلے نے ویسٹ انڈیز کے سابق قدآور آل راؤنڈر گیری سوبرس کو ان کی سالگرہ پر اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد دی ہے۔
ویسٹ انڈیز آئکنسوبرس 80 سال کے ہو گئے ہیں اور اس موقع پر دنیا بھر کے ان کے لاکھوں مداحوں نے انہیں مبارکباد پیغام بھیجے ہیں۔کیریبین دورے میں پہلے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے اسٹار بلے باز وراٹ نے ٹوئٹر پر بھیجے اپنے مبارکباد کے پیغام میں لکھاکہ میدان پر غیر معمولی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ متاثر کن رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنے کھیل سے کرکٹ کو نئی بلندی دی ہے۔آپ کو سالگرہ کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئے وراٹ نے ساتھ ہی سوبرس سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ کمبلے نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ “آپ کے شاندار کھیل کے پرستار ہیں۔آپ کاکھیل نوجوانوں کیلئے متاثر کن ہے۔آپ کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد“۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli co wish west indies legend garfield sobers on 80th birthday in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply