وراٹ کوہلی نے تیز ترین 20ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کر کے ٹنڈولکر اور لارا کا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے جنہوں نے رواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 37رنز بناتے ہی اپنے20ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کر لیے۔

اس کارنامے کا انجام دیتے ہی انہوں نے تیز ترین 20ہزار رنز بنانے کا اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا کارکارڈ توڑ دیا۔

کوہلی نے یہ کارنامہ 416اننگز کھیل کر انجام دیا ہے جبکہ تندولکر اور لارا نے 20ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے453اننگز کھیلیں۔تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ ہیں جنہوں نے468اننگز میں20ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

کوہلی کے20ہزار رنز میں 66سنچریاں اور92ہاف سنچریاں ہیں۔ ٹسیٹ میچوں میں ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور243، ون دے میچز میں183اور ٹی ٹونٹی میں93ناٹ آؤٹ ہے۔

انہوں نے تینوں قسم کی کرکٹ میں375میچز کھیلے ہیں۔وہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹونٹی میں 4-4وکٹ بھی لے چکے ہیں۔

کوہلی نے اس میچ سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف جو6اننگز کھیلی تھیں اس میں انہوں نے 4سنچریاں بنائی تھیں۔

ان کا ریکارڈ ان چھ اننگز میںکچھ اس طرح تھا۔ 111ناٹ آؤٹ،140،157ناٹ آؤٹ،107،16اور 33۔ اس ورلڈ کپ میں بھی اب تک وراٹ کوہلی 66.25کی اوسط ،100.76اسٹرائیک ریٹ اور 3ہاف سنچریوں کی مدد سے300 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔

ہندوستان کی جانب سے وہ روہت شرما کے بعد 300یا اس سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔انہوںنے اپنا 20ہزارواں رن ویسٹ انڈیز کے کپتان ہولڈر کی گیند کو مڈ آن کی جانب کھیل کر بنایا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli breaks sachin tendulkar and brian laras record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.