وراٹ کوہلی 7 ڈبل سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ،بریڈ مین کا بھی80سال پرانا ریکارڈ توڑا

نئی دہلی: مہاراشٹر کے شہر پنے میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے دوسرے روز 254رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کپتان وراٹ کوہلی نے اپنے کیریرکی ساتویں ڈبل سنچری بنائی۔ وراٹ کوہلی سات ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز ہیں۔

ابھی تک ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا اعزاز وریندر سہواگ اور سچن ٹنڈولکر کوحاصل تھا ان دونوں نے6-6ڈبل سنچریاں بنائی تھیں۔ تیسرے نمبر پر سنیل گواسکر ہیں انہوں نے چار اور چتیشور پجارا نے تین ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔

جبکہ وسیم جعفر، ونود کامبلی، وی وی ایس لکشمن، دلیپ سر ڈیسائی اور وینو منکڈ نے دو دو ڈبل سنچریاں بنائیں۔

ڈبل سنچری کے ساتھ ساتھ کوہلی کے 7000ٹسٹ رنز بھی پورے ہوگئے۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہو گیا کہ تیز ترین7ہزار رنز بنانے والے عالمی کلب میں وہ چوتھے بلے باز ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ 137ویں اننگز کھیلتے ہوئے انجام دیا۔

تیز ترین 7ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ویلی ہیمنڈاول پوزیشن پر ہیں انہوں نے 131اننگز میں 7000رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا جبکہ دوسرے نمبر پر ہندوستان کے وریندر سہواگ ہیں انہوں نے134اننگز میں 7ہزار رنز بنائے جبکہ ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر136اننگز میں7ہزار رنز بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں ۔

کوہلی نے بطور کپتان 150یا اس سے زائد کی اننگز کھیلنے کا 9ویں بار یہ کارنامہ انجام دے کر ڈان بریڈ مین کا 8 بار یہ کارنامہ انجام دینے کاکم و بیش 80سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ان کے علاوہ بطور کپتان 150 یا اس سے زائد رنز بنانے والے دیگر مہلا جے وردھنے، برائن لارا، گریم اسمتھ اور مائیکل کلارک ہیں ان سب نے یہ کارنامہ 7بار انجام دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli becomes first indian batsman to score 7 test double tons breaks plethora of records in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.