وراٹ سنچری بنانے میں بولٹ کی اسپیڈ سے دوڑ رہے ہیں

نئی دہلی: ہندوستانی رن مشین وراٹ کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سنچری بنانے کے معاملے میں دنیا کے سب سے تیز ایتھلیٹ کوسین بولٹ جیسی رفتار سے دوڑ رہے ہیں۔ وراٹ نے موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ناٹ آؤٹ 154 رنز بنائے جو ان کے کیریئر کی 26 ویں سنچری تھی۔ وراٹ کی سنچری بنانے کی تیز رفتار کا اندازہ اسی حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 26 سنچری بنانے کیلئے صرف 166 اننگز کھیلی جبکہ ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز اور سنچریوں کا عالمی ریکارڈ سچن تندولکر نے 26 سنچری بنانے میں 247 اننگز کھیلی تھیں۔
آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اور سابق کپتان رکی پونٹنگ نے 26 سنچری بنانے کیلئے 286 اننگز اور سری لنکا کے دھماکہ خیز اوپنر سنت جے سوریہ نے اتنی سنچری بنانے کیلئے 402 اننگز کھیلی تھیں۔وراٹ سے سنچری بنانے کے معاملے میں یہی تین بلے باز آگے ہیں۔ جے سوریہ کے 433 ون ڈے میں 28 سنچری، پونٹنگ کے 375 ون ڈے میں 30 سنچری اور سچن کے 463 ون ڈے میں 49 سنچری ہیں۔وراٹ 174 ون ڈے میں ہی 26 سنچری بنا چکے ہیں۔وراٹ جس تیزی سے ون ڈے میں سنچری بنا رہے ہیں اسے دیکھتے ہوئے وہ وقت دور نہیں جب وہ ون ڈے کرکٹ میں سچن کے سب سے زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli becomes fastest to 26 odi centuries in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply