وراٹ کوہلی دنیا کے100 دولتمند ترین کھلاڑیوں میں شامل : فوربس

نیو یارک: ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کو امریکہ کے معروف جریدے فوربس نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کھلاڑی قرار دیا ہے۔وہ دنیا کے 100دولتمند ترین کھلاڑیوں میں جگہ پانے والے دنیا کے واحد کرکٹ کھلاڑی ہیں۔

اس فہرست میں فٹبال کے جادوگر کہلائے جانے والے بر ق رفتار اور سیماب صفت فٹبالرز ارجنٹیان کے فارورڈ میسی اور برازیل کے مڈ فیلڈرزرونالڈو اورنیمار ان ٹاپ پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی دنیا کے تما کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ آمدن ہے۔وراٹ کوہلی اس فہرست میں83ویں نمبر پر ہیں۔

کوہلی نہ صرف ہندوستان سے بلکہ کرکٹ کی دنیا سے بھی فوربس کی فہرست میں شامل کیے جانے والے واحد کرکٹرہیں۔کوہلی کی آمدن 24ملین امریکی ڈالر ہے۔لیکن اس بار جاری کی گئی فہرست کی خاص بات یہ ہے کسی خاتون کھلاڑی کو فوربس کی فہرست میں جگہ نہیں مل سکی۔انہوں نے اپنی آمدن کے معاملہ مہندر سنگھ دھونی اور سچن ٹنڈولکر تک کو میلوں پیچھے چھوڑ دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Virat kohli among worlds highest paid athletes forbes in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment