اسٹون مین اور ونس کی اہف سنچریوں کی مدد سے دوسرے ٹیسٹ میں انگلستان کی پوزیشن مستحکم

کرائسٹ چرچ: اپنی پہلی اننگز307رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کو کرس براڈ اور اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے 278رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اسٹون مین اور جیمز ونس کی ہاف سنچریوں کی بدولت3وکٹ پر 202رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
پہلی اننگز میں29رنز کی سبقت کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے ایک ابر پھر سابق کپتان ایلسٹر کک نے مایوس کیا اور وہ صرف14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔لیکن اسٹون نے ونس کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کی شراکت میں123رنز بنا کر انگلستان کی اننگز کو لڑکھڑانے سے بچالیا۔
اسٹون مین 139گیندوں پر 6چوکوں کے ساتھ60اور جیمز ونس نے128بالوں پر 10چوکوں کی مدد سے76رنز بنائے۔کھیل کا وقت ختم ہوا تو کپتان روٹ66گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے30اور ملان 38گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ19رنز بنا کر غیر مفتوح تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ نے دو اور ساؤتھی نے ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل نیوز ی لینڈ نے انگلستان کی پہلی اننگز کے 307رنز کے جواب میں 278رفنز بنائے تھے۔ جس میںوکٹ کیپر بلے باز ولٹنگ220گیندوں پر 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے85،گرینڈ ہوم نے151گیندوں پر سات چوکوں کے ساتھ72اور ساؤتھی نے 48گینوں پر8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے50رنز بنائے۔ کرس براڈ نے6اور اینڈرسن نے 4وکٹ لیے ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vince stoneman build strong england position in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply