باکسنگ میں بھی ہندوستان کی تمغہ امیدیں معدوم

ریو ڈی جنیریو: (یو این آئی) ہندوستانی مکہ باز وکاس کرشنن کا ریو اولمپکس میں ازبکستان کے باکسر سے ہارنے کے بعد تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور اسی کے ساتھ ریو میں تمغہ جیتنے کی ہندوستانی امیدوں کو بھی زبردست جھٹکا لگا ہے۔
مڈل ویٹ 75 کلوگرام زمرے میں ازبکستان کے کھلاڑی بیکٹی میر ملی کجھیو نے وکاس کو 3۔0 کی ناقابل تسخیر برتری سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ پہلے راؤنڈ میں وکاس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ اس کی کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکے۔ دوسرے راؤنڈ میں میلی کجھیو کا دبدبہ رہا اور 10۔8 کے اسکور سے انہوں نے یہ راؤنڈ جیت لیا۔
تیسرے راؤنڈ میں وکاس نے اگرچہ کچھ پنچ ضرور مارے، لیکن وہ بے اثر رہے۔ بھوانی کے باکسر وکاس 2010 میں ایشیائی کھیل میں 18 سال کی عمر میں طلائی تمغہ جیت کرسرخیوں میں آئے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vikas krishan ousted boxers sign off without medal in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply