وجے گوئل نے ریو ڈی جنیرو میں ہندوستانی میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی

ریو ڈی جینرو: (یو این آئی) ریو اولمپکس کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کے درمیان وزیر کھیل وجے گوئل نے یہاں کھیل گاؤں پہنچ کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں گزشتہ کھیلوں کے مقابلے کافی سدھار آیا ہے۔
ہندستان نے اس بار کھیلوں میں 118 رکنی دستہ اتارا ہے جو انکھیلوں میں اس کا سب سے بڑا دستہ ہے۔لیکن نشانے بازی ہو یا تیر اندازی اب تک کھلاڑیوں نے کافی مایوس کیا ہے۔تاہم اولمپک کھیل دیکھنے پہنچے مرکزی وزیر کھیل اب بھی کافی مثبت ہیں۔انہوں نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ آپ یہ مت دیکھئے کہ ہم نے کتنے تمغے جیتے ہیں۔
ہماری کارکردگی میں گزشتہ سیزن کے مقابلے میں سدھارہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کھیلوں میں اپنا سب سے بڑا دستہ اتارا ہے۔لندن میں ہم نے 81 کھلاڑیوں کو اتارا تھا لیکن یہاں 15 کھیلوں میں ہمارے کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔ہمیں ان پر فخر ہونا چاہیے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay goel on indian players joined in rio olympics games in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply