مرلی وجے اور چتیشور پجارا کے 3000 ٹیسٹ رنز مکمل

وشاکھاپٹنم: اوپنر مرلی وجے اور قابل اعتماد بلے باز چتیشور پجارا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے تین تین ہزار رنز پورے کر لئے ہیں۔ وجے اور پجارا نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن جمعرات کو یہ کامیابی حاصل کی۔
وجے نے اپنی 20 رن کی اننگز سے تین ہزار رنز کا ہندسہ چھو لیا جبکہ پجارا نے اپنی 119 رنز کی اننگز کا تیسرا رنز بنانے کے ساتھ ہی تین ہزار رن پورے کئے۔ وجے اپنے 44 ویں ٹیسٹ میں اور پجارا اپنے 40 ویں ٹیسٹ میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔
دونوں تین ہزار رن پورے کرنے والے 20 ویں اور 21 ویں ہندستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ پجارا نے 119 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنے رنز کی تعداد 3116 پہنچا دی اور وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے ہندوستانی بلے بازوں کی فہرست میں 19 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
اوپنر وجے 20 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے اور ان کا ہندسہ 3000 رنز پہنچ گیا۔وہ سب سے زیادہ رن بنانے والے ہندوستانی بلے بازوں میں 21 ویں نمبر پر ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vijay and pujara reach 3000 test runs club in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply