فاسٹ بولر گوربانی کی ہیٹ ٹرک اور اکشے کی سنچری کی مدد سے ودربھ نے پہلی بار رنجی ٹرافی جیتی

ودربھ: ودربھ نے فاسٹ بولررجنیش گوربانی کی شاندار ہیٹ ٹرک کے بعد اکشے کی عمدہ سنچری کی مدد سے دہلی کو 9وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی اعزاز جیت لیا ۔پیر کو ودربھ کے ہولکر اسٹیڈیم میں اپنے مداحوں کے سامنے شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ روزہ میچ کے چوتھے روزہی اس نے دہلی کو شکست دے کر اپنے مداحوں کا نئے سال کا تحفہ دیا ۔
دہلی نے اپنی دوسری اننگز 252رنز کے خسارے سے شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 280رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ودربھ کو محض29رنز کا ہدف ملا جسے اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ارتوار کی سہ پہر میں ہی اس وقت آگیا تھا جب اکشے واڈکر نے 133رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ادتیہ سروتے اور سدھیش نیرج کے ساتھ بالترتیب 169اور132رنز کی دو قابل ذکر پارٹنرشپ کر کے نہ صرف ودربھ کی گرتی اننگز کو سنبھالا بلکہ ٹیم کا اسکور6وکٹ پر246سے 547تک پہنچا کر اپنی ٹیم کو میچ وننگ سبقت بھی دلادی۔
۔ ادتیہ نے 79اور نیرج نے 74رنز بنائے جبکہ اس سے قبل افتتاحی بلے باز وسیم جعفر نے78اورکپتان فیض فضل نے 67رنز بنائے۔ دہلی کی دوسری اننگز میں اکشے وکھارے نے 4اور ادتیہ سروتے نے 3وکٹ لیے۔جبکہ رجنیش گوربانی کو جس نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت5وکٹ لیے تھے،دو وکٹ ملے۔ لیکن اس نے دوسری اننگز میں گوتم گمبھیر اور دہلی کے ٹاپ اسکورر نتیش رانا کو آؤٹ کر کے ودربھ کے دیگر بولروں کے لیے آسانی پیدا کر دی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Vidarbha win ranji trophy in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply