آسٹریلیا کے خلاف سریز سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف جیت ٹیم کو نئی توانائی بخشے گا

حیدر آباد: بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کو مسلسل 19 ویں بار غیر مفتوح رہنے والے کپتان وراٹ کوہلی نے پیر کو واحد ٹیسٹ میں 208 رنز کی فتح کے بعد کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف اہم گھریلو سیریز سے پہلے ملی اس جیت سے ٹیم کو فائدہ ہوگا اور اس کا مورال بلند رہے گا۔
بنگلہ دیش کے خلاف وراٹ نے میچ میں اہم کردار ادا کیا اور ہندوستان کی پہلی اننگز میں 204 رنز کی ڈبل سنچری اننگز کھیلی جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ قراردیاگیا۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ یقینا یہ پچ بلے بازی کے لحاظ سے اہم وکٹ تھا اور یہاں ٹاس جیتنا بھی اہم رہا۔ہم نے ایک بڑا اسکور بھی بنایا جو سود مند رہا۔
بنگلہ دیش نے بھی پہلی اننگز میں اچھی بلے بازی کی۔لیکن ہماری ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل دکھایا۔آسٹریلیا کے خلاف بڑی سیریز سے پہلے ہمارے لیے یہ جیت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بولر بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں اور انہیں پتہ ہے کہ بلے بازوں کو کس طرح آؤٹ کرنا ہے۔ہماری ٹیم کی یہی خاصیت ہے۔ہم کسی بھی صورت حال میں انتہائی پرجوش ہو کر نہیں کھیلتے۔

Title: victory over bangladesh a boost before australia test in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply