کولکاتا نے پنے جائنٹس کو ہرا کر آئی پی ایل میں چھٹی جیت حاصل کی

پنے:مین آف دی میچ وکٹ کیپر بلے باز رابن اتھپا اور کپتان گوتم گمبھیر کی نصف سنچریوں اور ان دونوںکے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے ہوئی 158 رنز کی شاندار شراکت کے دم پر کولکاتا نائٹ رائڈرس نے بدھ کو رائزنگ پنے سپرجائنٹس کوسات وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل 10 میں اپنی چھٹی جیت درج کی۔ پنے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 182 رن کا مضبوط اسکور بنایا جسے کولکتہ نے 18.5 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کولکتہ کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی کامیابی ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں چوٹی پر پہنچ گیا ہے۔ وہیں پنے کو آٹھ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اتھپا نے دو بار آو¿ٹ ہونے سے بال بال بچ جانے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 47 گیندوں پر 87 رن کی شاندار اننگز کھیلی جس میں انہوں نے سات چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ اتھپا کا آئی پی ایل 10 میں یہ تیسری نصف سنچری ہے۔ اتھپا فاسٹ بولر جے دیو انادکٹ کی گیند پر ترپاٹھی کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ اتھپا نے کپتان گمبھیر کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 14.1 اوور میں 158 رن کی میچ وننگ پارٹنر شپکی۔ گمبھیر نے 46 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ62 رن کی بہترین اننگز کھیلی ۔ گمبھیر کی بھی آئی پی ایل 10 میں یہ تیسری نصف سنچری ہے۔ گمبھیر کو تیز گیند باز ڈینیل کرسٹین نے ٹھاکر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ 183 رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا کو 20 کے اسکور پر پہلا دھچکا لگ گیا جب ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اوپننگ کرنے آئے سنیل نارائن 16 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ نارائن نے 11 گیندوں میں 16 رن کی اپنی اننگز میں تین چوکے لگائے۔ ڈیرن براوو نے پانچ گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست چھ رن بنائے۔ اس کے بعد اتھپا اور گمبھیر نے پنے کے کھلاڑیوں کی ناقص فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اپنی نصف سنچری پوری کی۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 158 رن ریکارڈ شراکت کرکے کولکاتا کو لیگ کے 10 ویں ایڈیشن میں چھٹی جیت دلا دی۔ کولکتہ نے اپنے 50 رن 6.4 اوور میں، 100 رنز 9.6 اوور میں اور 150 رنز 14.1 اوورز میں پورے کئے۔ پونے کی جانب سے انادکٹ نے تین اوور میں 26 رن پر ایک وکٹ اور کرسٹین نے چار اوور میں 36 رن پر ایک وکٹ لیا. عمران طاہر نے چار اوور میں بغیر کوئی وکٹ لئے 48 رنز دیے۔قبل ازیں کپتان اسٹیون اسمتھ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے آئی پی ایل 10 میں بدھ کو کولکاتا نائٹ رائڈرس کے خلاف پانچ وکٹ پر 182 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ اسمتھ نے 37 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آئی پی ایل 10 میں اسمتھ کی یہ دوسری نصف سنچری ہے۔ اسمتھ نے اوپنر اجنکیا رہانے (46) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 5.4 اوور میں 47 اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (23) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 3.5 اوور میں 36 رن کی ساجھےداری کی۔ اپنے گھریلو میدان ٹاس ہار کر بلے بازی کے لیے اتری پونے کو اس اوپنرو اجنکیا رہانے (46) اےر راہل ترپاٹھی (38) نے پہلے وکٹ کے لئے 7.5 اوور میں 65 رن کی ساجھےداری کی۔ اس میدان پر پونے کی پچھلی آٹھ اننگز میں یہ سب سے بہترین اوپننگ شراکت ہے۔ ترپاٹھی نے 23 گیندوں پر 38 رنز میں سات چوکے لگائے۔ انہیں ا?ئی پی ایل 10 میں اپنا تیسرا میچ کھیل رہے پ?و?ش چاولہ نے بولڈ کیا۔ رہانے نے 41 گیندوں میں 46 رنز کی شاندار اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ رہانے کو سنیل نارا نے اتھپا کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا۔ دھونی نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی تیزاننگز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ دھونی کو چائنامین بولر کلدیپ یادو نے وکٹ کیپر اتھپا کے ہاتھوں اسٹمپ کرایا۔ ڈینیل کرسٹین نے چھ گیندوں میں 16 رن کی دھماکہ خیز اننگز میں دو چھکے لگائے۔ کرسٹین 20 ویں اوور کی آخری گیند پر فاسٹ بولر امیش یادو کی گیند پر باو¿نڈری لائن کے پاس منیش پانڈے کو کیچ دے بیٹھے۔ کولکتہ کی جانب سے کلدیپ نے 31 رن پر دو وکٹ لئے۔کلدیپ لیگ اسپنر امت مشرا کے بعد آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے ایسے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے ایک اوور میں دو بلے بازوں کواسٹمپ کرایا ہے۔ مشرا نے 2009 میں راجستھان رائلس کے خلاف ایک ہی اوور میں دو بلے بازوں کو اسٹمپ کرایا تھا۔ امیش نے تین اوور میں 28 رن پر ایک وکٹ، نارائن نے 34 رن پر ایک وکٹ اور چاو¿لہ نے 36 رن پر ایک وکٹ لئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uthappa propels kkr to no 1 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply