ویسٹ انڈیز کے بولٹ نے 8واں گولڈ میڈل جیتا

ریو ڈی جینرو : (یو این آئی) رفتار کے بے تاج بادشاہ جمیائکا کے یوسین بولٹ نے اپنے وعدے کے مطابق ریو میں 100 میٹر کے بعد 200 میٹر کی دوڑ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کر لیا ہے جو اس مقابلے میں بھی ان کی اولمپک طلائی ہیٹ ٹرک ‘ہے اور اسی کے ساتھ وہ اپنی ‘اسپرنٹ ہیٹ ٹرک’ مکمل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں۔ زمین کے سب سے تیز دوڑنے والے بولٹ نے 19.78 سیکنڈ کا وقت لے کر طلائی تمغہ پر قبضہ جمایا۔ یہ ان کے کیریئر کا آخری انفرادیطلائی تمغہ بھی ہے کیونکہ وہ ریو آنے سے پہلے ہی کھیلوں کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
انہوں نے اس سے پہلے 100 میٹر دوڑ کا طلائی تمغہ بھی اپنے نام کیا تھا۔ بولٹ کا بیجنگ اولمپکس 2008 اور لندن اولمپکس 2012 کے بعد ریو اولمپکس 2016 میں 100 میٹر اور 200 میٹر ریس میں یہ مسلسل تیسرا طلائی تمغہ ہے۔ دنیا کے عظیم کھلاڑی بولٹ کا یہ آٹھواں اولمپک طلائی تمغہ ہے۔ اپنے آخری اولمپکس میں کھیل رہے بولٹ ان کھیلوں میں اترنے سے پہلے ہی ریو کے بعد اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
انہوں نے جیت درج کرنے کے بعد کہا “مجھے کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب میں دنیا کو اور کیا ثابت کر سکتا ہوں۔میں دنیا کا بہترین کھلاڑی بننے کی کوشش کر رہا ہوں جیسے محمد علی یا پیلے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کھیلوں کے بعد میں نے ان عظیم کھلاڑیوں کے زمرے میں آ جاو¿ں گا۔ ” ریو میں 200 میٹر مقابلے کا چاندی کا تمغہ کینیڈا کے آندرے دی گراسے نے 20.02 سیکنڈ کا وقت نکال کر جیت لیا۔ان کھیلوں میں یہ آندرے کا دوسرا تمغہ ہے۔فرانس کے کرسٹوفے لیمیٹرے نے فنش میں برطانیہ کے آدم جملی کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 20.12 سیکنڈ کا وقت لے کر پوڈیم پر جگہ بنائی جو ان کا پہلا بڑا انفرادی تمغہ ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Usain bolt wins eighth olympic gold medal in the 200m sprint in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply