ثانیہ اور وائکو کی جوڑی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

نیویارک:دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار چیک ریپبلیک کی باربورااسٹرائکووا کو یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خاتون ڈبلز کوارٹرفائنل میں ہار کے ساتھ باہر ہونا پڑا ہے،جس کے ساتھ ہی سال کے آخری گرینڈ سلیم میں ہندوستانی چیلنج بھی ختم ہوگیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں ساتویں سیڈ ثانیہ -باربورا کی جوڑی کو خاتون ڈبلز آخری آٹھ کے میچ میں کیرولن گارسیا اور کرسٹینا ملودینووچ کی جوڑی کے ہاتھوں 7-6، 6-1سے ہار جھیلنی پڑی۔لیئنڈر پیس اور روہن بوپناکے ذبلز زمرے میں اپنے اپنے جوڑی داروں کے پہلے ہی ہار کر باہر ہوجانے کے بعد یوایس اوپن میں صرف ثانیہ ہی اکیلی ہندوستانی کھلاڑی تھیں۔ثانیہ پہلے مکسڈ ڈبلز میں اپنے جوڑی دار ایوان ڈوڈنگ کے ساتھ ہارکر باہر ہوچکی ہیں۔
کیرولین اور کرسٹینا کے خلاف ہندوستانی-چیک جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے سیٹ میں 1-4سے سبقت بنانے کے بعد مخالف جوڑی کی سروس بریک کرکے 1-3کی سبقتل بنائی۔دنیا میں نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ نے آسانی سے اپنی سروس بچاتے ہوئے پھر سے 1-4کی سبقت بنائی۔اس کے بعد 2-5سے آگے چل رہیں ثانیہ -باربورا لے سے بھٹک گئیں اور مخالف جوڑی نے ان کی سروس بریک کردی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us open 2016 sania mirza barbora strycova knocked out of womens doubles in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply