زبردست مقابلہ کے بعد لوکاس پوئل رافیل نڈا ل کو شکست دے کر یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں

نیویارک: (یو این آئی) نوجوان فرانسیسی ٹینس کھلاڑی لوکاس پوئل نے 14 بار کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل نڈال کو چوتھے راؤنڈ میں شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 24 ویں سیڈ پوئل نے تحمل کے ساتھ کھیلتے ہوئے چار گھنٹے اور چھ منٹ تک چلے انتہائی دلچسپ مقابلے میں نڈال کو 1۔6، 6۔2، 4۔6، 6۔3، 6۔ 7سے شکست دی اور نڈال کے خواب کو چکنا چور کر دیا۔
22 سالہ پوئل نے پانچ سیٹوں تک چلے مقابلے میں کمال کا کھیل دکھایا۔ پہلا اور تیسرا سیٹ جیتنے کے بعد پوئل نے پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ کا ٹائی بریکر جیسے ہی جیتا، نڈال کے حامی سوگ میں ڈوب گئے۔ پوئل جیت کے جشن میں کورٹ پر لیٹ گئے۔پوئل نے جیت کے بعد کہا کہ وہ اس سے بہتر کوئی اور خواب نہیں دیکھ سکتے۔ پوئل کاکوارٹر فائنل میں مقابلہ ہم وطن گائل مونفلس سے ہوگا۔ 10 ویں سیڈ مونفلس نے چوتھے راؤنڈ میں قبرص کے مارکس بگداتس کو 3۔6، 2۔6، 3۔ 6سے شکست دی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us open 2016 lucas pouille beats rafael nadal in five sets in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply