نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں امریکی فٹبال کھلاڑی ہلاک

ٹورنٹو: کناڈا کے شہر کالگاری میں ایک نائٹ کلب کے باہر نامعلوم حملہ آور نے امریکہ کے ایک فٹبال کھلاڑی کوہلاک کر دیا۔اس امریکی کھلاڑی کا نام مائلن ہکس (23) تھا۔ وہ کناڈا کی فٹبال لیگ (سی ایف ایل) کے لئے کھیلتا تھا۔
کالگاری پولیس سروس نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ گولی لگنے کے بعد مقامی پولیس کھلاڑی کو ہسپتال لے گئی لیکن سنگین طور سے زخمی ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us footballer killed in shooting in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags:

Leave a Reply