ناقابل شکست برتھویٹ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو5وکٹ سے ہرایا

شارجہ: افتتاحی بلے باز کریگ بریتھویٹ اور شین ڈاورچ کی شاندار ہاف سنچریوں اور ان دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لیے 87رنوں کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر وطن واپسی سے قبل ایک میچ جیت کر اپنی لاج بچالی۔
یاد رہے کہ اس 50روزہ دورے کے دوران ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کی سریز میں کلین سوئپ کا شکار ہوگئی تھی اور ٹین ٹیسٹ میچوں کا اگر آخری ٹیسٹ میچ میں اسے جیت نہ ملی ہوتی تو ٹیسٹ سریز میں بھی اسے کلین سوئپ کا شکار ہونا پڑتا ۔ ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں 153 رن کے ہدف کا تعاقب پانچویں اور آخری روز لنچ سے پہلے ہی پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔اگرچہ اس چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے ایک وقت میں اپنے پانچ وکٹ 67 رن پر گنوا دیئے تھے۔
جس میں لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹ اور تیز گیند باز وہاب ریاض نے دو وکٹ لئے تھے۔اس سے پہلے پاکستان نے چار وکٹ پر 87 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 208 رن پر سمٹ گئی۔
ناٹ آؤٹ بلے بازوں اظہر علی نے 45 رن سے آگے کھیلتے ہوئے 91 رن اور سرفراز احمد نے 19 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے 42 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے 30 رن پر پانچ وکٹ اور دویندر بشو نے 46 رن پر تین وکٹ لئے۔ برتھویٹ مین آف دی میچ اور یاسر شاہ کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Un outable brathwaite seals rare victory in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply