عمر اکمل پر تین میچوں کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد: معروف کرکٹ کھلاڑی و اکمل برادران میں سے ایک عمر اکمل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے کڑی کارروائی کرتے ہوئے ان پر کئی میچوں کی پابندیاں اور جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ بورڈ سے جاری ایک بیان کے مطابق گزشتہ دنوں کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات عائد کرنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرنے پر بورڈ نے ان پر تین میچز کی پابندی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
پی سی بی کے فیصلے کے مطابق عمر اکمل کو دو ماہ تک غیر ملکی لیگز اور ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے این او سی بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کی سربراہی میں بننے والی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل نے کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ سزا دی گئی ہے۔
عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے غصے کی وجہ سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ وہ ایسا کرنا نہیں چاہتا تھا۔واضح رہے کہ عمر اکمل نے لاہور میں ایک کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرنے سے روکا ہے۔ عمر اکمل کی پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی کی جانب سے انہیں اظہار وجوہ نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Umar akmal banned for 3 games in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply