عمر اکمل اور اسد شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے میچوں کی ٹیم میں شامل

کراچی: (یو این آئی) تقریبا 18 مہینوں سے پاکستانی کرکٹ ٹیم سے باہر چل رہے عمدہ بلے باز عمر اکمل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 26 سالہ عمر کو تادیبی کارروائی کے پیش نظر ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔111 ون ڈے کھیل چکے عمر نے اپنا آخری میچ گزشتہ سال عالمی کپ کے دوران کھیلا تھا۔ٹیم کے سابق چیف کوچ وقار یونس کی عمر اکمل کے خلاف نظم و ضبط کو توڑنے کی شکایت کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا۔
عمر کو اسی ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسد شفیق کو بھی ٹیم میں واپس لے لیا گیا۔ پاکستان تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں 2۔0 کی ناقابل تسخیر برتری کے ساتھ آگے ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے شارجہ میں جمعہ کو کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ دو اکتوبر اور تیسرا میچ پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بلے باز اسد شفیق اور تیز گیند باز سہیل خان اور راحت علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو اپنی آخری ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 1۔4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی موجودہ ون ڈے رینکنگ نویں ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Umar akmal asad shafiq recalled to pakistan odi side in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply